اہم خبریںپنجاب

ریڈ وارنٹ اور پولیس کا حصار یہ پاکستان کے نظام انصاف کی ایک اور سیاہ شام تھی

ریڈ وارنٹ اور پولیس کا حصار یہ پاکستان کے نظام انصاف کی ایک اور سیاہ شام تھی

جب تہرے قتل کے ملزم کو جس کے ریڈ وارنٹ جاری ہو چکے تھے،اسے FIA سے بچا کر قانون کے رکھوالوں کے حصار میں گھر کی دہلیز پر پہنچاکر ملک کے نظام انصاف پرایک زور دار طمانچہ مارا گیا جو آج کے مہذب معاشرے اور قانون کے رکھوالے (وکلاء) کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔
قصہ کچھ یوں ہے کہ ایک تہرے قتل کے ملزم ناصر بٹ جو عدالتوں کا 26سال سے مفروررہا اور راولپنڈی کے مشہور تہرے قتل جس میں ایڈوکیٹ ملک اسرار الحق (سابقہ صدر راولپنڈی بار اور سپریم کورٹ کے نامور وکیل) کے بھائیوں کو دن دیہاڑے 1996میں چاندنی چوک کے مقام پر قتل کر دیا گیا، اس کیس کا مرکزی ملزم مسلم لیگ کا سیاسی ورکر بن کر عوامی اجتماعات میں یہ اعلان کرتے پھرتا ہے کہ اس کے معاملات متاثرہ خاندان سے طے پا گئے ہیں، جس کی بنیاد پر اس کو راولپنڈی کے حلقے سے مسلم لیگ کاامیدوار بھی بنا دیا گیا لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے، اس شخص نے پنجاب پولیس کے ساتھ مل کر ساری گیم مینج کی ہے اور زمانت قبل ازگرفتاری کروا رکھی ہے اور آئندہ پیشی پر پولیس اس کو بے گناہ قرار دے گی اور ” گیم ختم”
راولپنڈی کے غیوراور انصاف کے پہرے دار معزز سینئر وکلاء، اس مردہ نظام سے انصاف چھین کے لانے والے ینگ وکلاء، راولپنڈی بار کی لیڈیز وکلاء اور پاکستان بھر کی بارز سے منسلک ہزاروں وکلاء اور سول سوسائٹی اس ظلم کو اس ناانصافی اور ڈرٹی گیم کو کامیاب ہونے نہیں دے گی اور 3اپریل کو یوم عدل ہو گا جس میں ایک طرف قانون والے اور دوسری طرف قارون والے آمنے سامنے ہونگے، آپ سے درخواست ہے کہ اس ظلم کے خلاف کھڑے ہوں کیونکہ آج اس قاتل کو اگر معاف کرا کے سیاسی میدان میں اتارا گیا تو پھر اس معاشرے میں ظلم پلتا رہے گااور ناانصافی برھتی رہے گی اور لوگ قتل اور قاتل بے گناہ ہوتے رہے گے، 3 اپریل کو راولپنڈی پیشی کے موقع پرانصاف کا ساتھ دیں، حق کا ساتھ دیں اور وکلاء اک خاندان، اک برادری کی صورت میں اپنا فرض نبھائیں کیونکہ ایک بار پھر ظلم نے انصاف کو آواز دے کر تمام وکلاء برادری کو امتحان میں ڈالا ہے اور یہ امتحان ہماری اخوت، بھائی چارے اور محبت سے ہی کامیاب ہو سکتا ہے۔
آپ سب سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔

رپورٹ :افتخار خٹک سے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You