سندھ

سٹلائٹ چینلز کے مالکان توجہ فرمائیں

سٹلائٹ چینلز کے مالکان توجہ فرمائیں

تحریر: جاوید صدیقی

پاکستان ایک اسلامی ملک ھے جہاں اکثریت مسلمانوں کی ھے ریٹائرڈ,جنرل پرویز مشرف نے میڈیا کو انڈسٹری کا درجہ دیا اور بیشمار نجی چینلز کے لائسنس کا اجراء شروع کیا تاکہ پاکستان میں روزگار کے مواقع زیادہ سے زیادہ میسر آسکیں اور لوگوں کی زندگی میں بہتر بدلاؤ آسکے مگر افسوس کہ جنرل پرویز مشرف کے بعد الیکٹرونک میڈیا آزاد پاگل اور خودسر کی طرح ھوگیا اور اپنی من مانی اور ریاست کو بلیک میلنگ پر چلنے لگا ان کے عزائم کی تکمیل کیلئے پارلیمینٹ سمیت حکمرانوں نے بھرپور ساتھ دیا اور یہ سلسلہ جاری ھے یہی سبب ھے کہ اب میڈیا ملازمین اپنے بنیادی حقوق سے محروم ھیں سوائے چند ایک خوشامدی اور ٹتو قسم کے۔ ماہ رمضان مسلمانوں کیلئے ایک اہم ترین بابرکت مہینہ ھے مگر افسوس یہود و نصاریٰ سے بھی بدتر ان مالکان کا اپنے ملازمین کیلئے کردار رھا ھے اس ضمن میں کہ رمضان میں کام مزید بڑھ جاتا ھے براہ راست ٹرانسمیشن کے علاوہ ریکارڈ پروگراموں کی تعداد بڑھ جاتی ھے۔ مسلم ھونے کے باوجود مالکان اپنے ملازمین کیلئے نہ تو مالی بہتر معاونت کرتے ھیں اور نہ ہی بنیادی سہولیات میں اضافہ۔ یاد رکھئے آپ کاروبار کریں مگر کاروبار اور زیادہ دولت کی لالچ میں اس قدر اندھے نہ بن جائیں کہ انسانیت بھی شرما جائے۔ میری علم میں کئی میڈیا دوستوں نے کئی چینلز کی جانب سے بے حسی اور بربریت کا اظہار کیا ھے جو واقعی افسوسناک اور تکلیف دہ ھے۔ وقت کبھی یکساں نہیں رہتا جب یہ مردود ظالم و فاجر منافق جھوٹے بیغیرت سیاستدان پالیمینٹیرین اور حکمرانوں کا جڑ سے خاتمہ ھوجائیگا پھر کس کے پیچھے چھپیں گے یاد رکھیں اللہ قادر مطلق ھے وہ ہر شئے سے واقف ھے اللہ سے ڈرو تاکہ تم پر بھی رحم کیا جاسکے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You