لاہور: ریلوے کے محدود آپریشن میں مزید 10 ٹرینیں شامل کر لی گئیں جس کے بعد روزانہ چلنے والی ٹرینوں کی تعداد 40 ہوگئی۔ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے 60 فیصد سیٹوں پر بکنگ جاری ہے۔
نئی ٹرینوں میں شالیمار ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا، سرسید، کراچی ایکسپریس اور راول ایکسپریس شامل ہیں۔ شالیمار ایکسپریس ایس اوپیز کے مطابق پہلے روز 314 مسافر لے کر کراچی کیلئے بروقت روانہ ہوئی، دوسری ٹرین سرسید ایکسپریس راولپنڈی سے کراچی کیلئے روانہ ہوئی۔
بہاوالدین زکریا ملتان سے شام 4 بجکر 45 منٹ پر کراچی کیلئے روانہ ہوگی، کراچی ایکسپریس لاہور سے کراچی کیلئے رات 8 بجے روانہ ہو گی جبکہ راول ایکسپریس لاہور سے راولپنڈی کیلئے رات ساڑھے 12 بجے روانہ ہوگی۔
دیگر ٹرینوں کی طرح ان ٹرینوں میں بھی سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے صرف 60 فیصد سیٹوں پر بکنگ کی جائے گی، شہری ای ٹکٙنگ سمیت ریزرویشن دفاتر سے بھی بکنگ کرا سکیں گے۔