اہم خبریںجہلم

ریسکیو 1122 نے ماہ اپریل میں5.7منٹ کے ایورج رسپانس ٹائم سے 813 افراد کو ریسکیو کیا

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم

ریسکیو 1122 نے ماہ اپریل میں5.7منٹ کے ایورج رسپانس ٹائم سے 813 افراد کو ریسکیو کیا۔ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 جہلم

ماہ اپریل میں مختلف حادثات میں 75 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم انجینئر سعید احمد کی صدرات میں ایک اجلاس ہوا جس میں ریسکیو 1122 کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ریسکیو1122 جہلم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 792 لوگوں کو ریسکیو کیا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد 675 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ماہ اپریل میں ایمرجنسیز سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 75 تھی، مارچ میں 29946 کالز موصول ھوئی جن میں 832 ایمرجنسیز کالز پر بروقت ریسپانس کیا گیا۔ ایسی کالز جن کا ریسکیو سروس سے کوئی تعلق نہیں ان غیر متعلقہ کالز کی تعداد 8004 تھیں ،مس کالز اور ڈسٹربنگ کالز 7583 تھیں اور معلوماتی کالز کی تعداد 6944 تھیں اور رونگ کالز کی تعداد 6440 رہی۔ جن 832 ایمرجنسیز کالز پر رسپانس کیا ان میں روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ کی تعداد 178 تھی، میڈیکل ایمرجنسیز کی تعداد 498 تھیں ، آگ لگنے کا واقعات 36 ہوئے،کرائم 16 ، اور متفرق ایمرجنسیز کی تعداد 101 رہی۔ریسکیو 1122نے ماہ اپریل میں بھی بہتر رسپانس ٹائم کی روایت کو برقرار رکھا ایوریج رسپانس ٹائم5.7 منٹ رہا اور فائر ایمرجنسیز کا ایوریج رسپانس ٹائم 7.86 منٹ رہا۔
علاوہ ازیں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت مریضوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضلع جہلم سے کل 218 مریضوں کو راولپنڈی، اسلام آباد، سرگودھا کے ہسپتالوں میں منتقل کیا۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے پورے ماہ میں ریسکیورز کی کارکردگی کو حوصلہ افزاء قرار دیااور ان کا کہنا تھا کہ
ریسکیو1122 کا ادارہ کسی بھی ایمرجنسی یا سانحہ سے نمٹنے کے لئے ہر وقت تیار ہے۔ریسکیو1122 عوام کا ادارہ ہے اور ہم عوام کی فلاح کے لئے کام جاری رکھیں گے۔ ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔

رپورٹ :راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You