اہم خبریںجہلم

ریسکیو 1122جہلم نے 9,10 محرم الحرام کو تمام حساس، بڑی مجالس اور جلوسوں کو ایمرجنسی کور فراہم کیا۔

پریس ریلیز
No.MC/JLM (77-24)
‎میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122جہلم
‎بتاریخ 18 جولائی،2024*

از دفتر
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم

بانی ڈائریکٹر جنرل و سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر اور ضلعی انتظامیہ کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق ریسکیو 1122جہلم نے 9,10 محرم الحرام کو تمام حساس، بڑی مجالس اور جلوسوں کو ایمرجنسی کور فراہم کیا۔*ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد
ریسکیو 1122 جہلم نے 10 محرم الحرام یوم عاشورہ کے موقع پر 1501 افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور 12 افراد کو ہسپتال منتقل کیا اور ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔*ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد
جہلم ( )ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر سعید احمد نے کہا کہ 09 محرم الحرام اور یومِ عاشور پر ریسکیو1122جہلم ضلع بھر کی تمام امام بارگاہوں، تمام حساس اور بڑی مجالس کو ایمرجنسی کور فراہم کیا۔جدید میڈیکل آلات اور ادویات سے لیس 16ایمبولینسیز، 15 موٹر بائیک ایمبولینسز،4 فائر وہیکلز تعینات کی گئیں تھیں۔ اور اس دوران تمام ریسکیو اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ تھیں۔
9,10 محرم الحرام کے موقع پر ضلع بھر کی چاروں تحصیلوں کی امام بارگاہوں، امام بارگاہ جعفریہ، امام بارگاہ امامیہ، قلعہ روہتاس، شیخو پورہ،چک عبد الخالق، امام بارگاہ سرخ دھن سوہاوہ ، پنڈدادنخان، کھیوڑا اور دیگر میں ایمرجنسی میڈیکل کور فراہم کیا گیا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سے جاری پریس ریلیز میں کیا -انہوں نے بتایا کہ 200 سے زائد ریسکیو اہلکار اور ریسکیو سکاؤٹس،کئیرٹیکرز کے والنٹیئرز،حمزہ بیگ ویلفیر سوسائٹی کے والنٹیرز ڈیوٹی پر موجود رہے۔
پرائیویٹ و مختلف رفاعی اداروں کی 24 ایمبولینسز بھی یوم عاشورہ کے موقع پر ریسکیو 1122 کے ہمراہ ڈیوٹی پر موجود رہیں۔جن میں حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی، میاں محمد بخش ٹرسٹ،معظم شہید ہاسپٹل ،جہلم کارڈیک سینٹر اور دیگر شامل ہیں ۔
جبکہ مجالس اور ماتمی جلوسوں کے راستوں میں مختلف مکامات پر ریسکیو میڈیکل کیمپ اور 18 میڈیکل پوسٹس قائم کی گئیں تھیں۔

رپورٹ
میڈیا کوآرڈینیٹر
ریسکیو 1122 جہلم
—-

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You