اہم خبریںجہلم

ریجنل ایمرجنسی آفیسر(راولپنڈی) کا ریسکیو 1122 جہلم کا دورہ

پنجاب ایمر جنسی سروس ریسکیو1122جہلم

ریجنل ایمرجنسی آفیسر(راولپنڈی) کا ریسکیو 1122 جہلم کا دورہ۔

ریسکیو 1122 ایک عوامی ادارہ ہے اور ہمارا مقصد ایمرجنسی کی صورت میں لوگوں کو مدد فراہم کرنا ہے اور مجھے خوشی ہے کہ جہلم کی ٹیم انتہائی پیشہ ورانہ طریقے سے عوام کی خدمت کر رہی ہے ۔ڈاکٹر عبدالرحمن ریجنل ایمرجنسی آفیسر(راولپنڈی)

مورخہ 22 اکتوبر 2020 کو ریجنل ایمرجنسی آفیسر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 جناب ڈاکٹر عبدالرحمن نے ریسکیو اسٹیشن جہلم کا دورہ کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم انجینئر سعید احمد نےان کا استقبال کیا۔

ریجنل ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھا کہ دورے کا بنیادی مقصدریسکیو 1122 جہلم کی استعداد کار کو جانچنا اور دستیاب وسائل سے آگاہی کے ساتھ ساتھ ضروریات کو بھی مدنظر رکھنا ہے۔
اس دوران انہوں نےریسکیو سٹاف سے ملاقات کی اور ایمرجنسی آلات اور گاڑیوں کی کارکردگی کا معائنہ کیا۔

ریجنل ایمرجنسی آفیسر جناب ڈاکٹر عبدالرحمن نےریسکیو 1122 جہلم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے دلی اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے ریسکیو سٹاف کو دل جمی کے ساتھ عوام کی خدمت کرنے کی تلقین کی اور شہید ہونے والے ریسکیو ڈرائیور مختار احمد کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جہلم انجینیر سعید احمد نے کہا، کہ ریسکیو 1122 عوام کا اپنا ادارہ ہے۔ہمارا مقصد عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنا ہے۔ریسکیو کے جوان پورے جوش و جذبہ کے ساتھ ہر وقت آفات سے نبردآزما ہونے کے لیئے بھی تیار ہیں۔

رپورٹ
محسن بشیر
میڈیا کوآرڈینیٹر
ریسکیو 1122 جہلم

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You