سندھ

روٹری کلب آر سی کے نارتھ کی ڈیفنس پولی کلینک میں میٹنگ منعقد کی گیا

روٹری کلب آر سی کے نارتھ کی ڈیفنس پولی کلینک میں میٹنگ منعقد کی گیا

میٹنگ میں وائس پریزیڈنٹ نبی قاسم گروپ آف انڈسٹری چوہدری فقیر محمد آرائیں نے خصوصی شرکت کی

کراچی : (رپورٹ: عاصم آرائیں جہلمی)
روٹری کلب آر سی کے نارتھ کی میٹنگ ڈیفنس پولی کلینک مین جامی کمرشل فیز 7 ڈی ایچ اے کراچی میں منعقد ہوئی۔ میٹنگ کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، تلاوت قرآن پاک کی سعادت محمد عادل ستار نےکی،
تلاوت قرآن پاک کے بعد میٹنگ آغاز پریزیڈنٹ آر سی کے
چوہدری محمد یونس آرئیں کے زیر نگرانی سیکریٹری آر سی کے نارتھ پرویز اقبال آرائیں نے کیی، اس کے بعد صدر آر سی کے نارتھ چوہدری محمد یونس کو عمرے کی ادائیگی پر ڈاکٹر خلیق الرحمن، چوہدری فقیر محمد سمیت تمام ممبران نے چوہدری یونس کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر پھولوں کے ہار پہنا کر مبارکباد پیش کی اور گلدستے پیش کیے گئے۔اس کے بعد کلب کی رکنیت بڑھانے روٹری کلب کے واجبات کلیئر کرنے پر بات کی گئی۔ اور اس کے بعد 23 فروری کو ڈسپنسری اورنگی ٹاؤن میں روٹری کلب آر سی کے نارتھ کے پلاٹ پر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔جس کا افتتاح روٹری کلب کے گورنر رضوان آدیا اپنے ٹیم کے ساتھ کریں گے۔ اس موقع پر میڈیکل کیمپ کا انعقاد بھی کیا جائے گا اور 2025-02-01 کو ثاقب میڈیکل سینٹر میں روٹری کلب کے زیر نگرانی ہونے والے جنرل میگا میڈیکل کیمپ کا وزٹ کیا جائے گا۔ میٹنگ میں سینئر ممبر روٹری کلب آر سی کے نارتھ چوہدری فقیر محمد،وائس پریزیڈنٹ روٹری کلب ڈاکٹر خلیق الرحمن،فنانس سیکرٹری روٹری کلب عادل ستار،کلب سیکرٹری پرویز اقبال آرائیں، اور روٹیرین محمد اسفار نے شرکت کی میٹنگ کے اختتام پر پریزیڈنٹ روٹری کلب آر سی کے نارتھ کی طرف سے ڈنر دیا گیا، اور امت مسلمہ کے لیے دعائے خیر کی گئی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You