راولپنڈی ڈویژن میں 02 اگست کومہاجرین نشستوں پرہونے والے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی

راولپنڈی ڈویژن میں 02 اگست کومہاجرین نشستوں پرہونے والے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل،
راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال اور مری کے 04 حلقوں کے انتخابات کے لیے 175 پولنگ اسٹیشن قائم،
175 پولنگ اسٹیشنوں کی سکیورٹی پر 4 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات،
ووٹرز کو محفوظ ماحول میں حق رائے دہی کی فراہمی راولپنڈی ریجن پولیس کی اولین ترجیح ہے، آر پی او بابر سرفراز الپا
آزاد، شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، آر پی او
حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنوں پر خصوصی نگرانی اور مؤثر گشت یقینی بنایا جائے گا، آر پی او
سکیورٹی پلان پر من و عن عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، آر پی او راولپنڈی
مشکوک افراد، مشکوک سرگرمیوں اور غیر قانونی اسلحہ پر کڑی نظر رکھی جائے گی، آر پی او
انتخابی قوانین اور ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی،آرپی او
ضلعی انتظامیہ، الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کے ساتھ مکمل رابطہ اور مؤثر کوآرڈینیشن برقرار رکھا جائے گا،آر پی او
پولیس افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر انتخابی سکیورٹی کی نگرانی کریں گے، آر پی او
شہری ضابطۂ اخلاق کی پابندی کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں، آر پی او راولپنڈی



