جہلم
راجہ اظہر اقبال تھانہ کالا گجراں پولیس نے ایمرجنسی 15 پر موصول ہونے والی کال پر فوری کارروائی

جہلم پولیس کی احسن کارروائی،ایمرجنسی 15 کی کال پر فوری رسپانس، 02 کمسن گمشدہ بچے بحفاظت تلاش کر کے لواحقین کے حوالے کر دیے گئے،
راجہ اظہر اقبال تھانہ کالا گجراں پولیس نے ایمرجنسی 15 پر موصول ہونے والی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے گمشدہ بچوں کو قلیل وقت میں بحفاظت تلاش کر لیا اور ضروری تصدیق کے بعد بچوں کو ان کے لواحقین کے حوالے کر دیا،
پولیس کی بروقت کارروائی پر بچوں کے والدین نے جہلم پولیس کا شکریہ ادا کیا،
شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ گمشدہ افراد، بالخصوص بچوں کی بحفاظت بازیابی جہلم پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ایمرجنسی 15 پر موصول ہونے والی ہر کال پر فوری رسپانس کو یقینی بنایا جا رہا ہے،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری



