جہلم

چوہدری اللہ دتہ تھانہ سٹی پولیس کی احسن کارروائی، بھاری مقدار میں چرس سپلائی کرنے کی کوشش

چوہدری اللہ دتہ تھانہ سٹی پولیس کی احسن کارروائی، بھاری مقدار میں چرس سپلائی کرنے کی کوشش ناکام، 01 خاتون سمیت 03 ملزمان گرفتار، 10 کلو 80 گرام چرس برآمد*

ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران جہلم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چرس سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی،

کارروائی کے دوران 01 خاتون سمیت 03 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 10 کلو 80 گرام چرس برآمد کر لی،واردات میں استعمال ہونے والا کیری ڈبہ بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا،

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان آزاد کشمیر کی جانب سے ایک کیری ڈبہ کے ذریعے پنجاب میں منشیات سپلائی کرنے کے لیے آ رہے تھے، جنہیں بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا،

ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ اس نیٹ ورک سے منسلک دیگر عناصر کو بھی قانون کی گرفت میں لایا جا سکے،

ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،

*نوجوان نسل کو منشیات جیسے ناسور سے بچانے کے لیے منشیات فروشوں اور سپلائرز کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، اور قانون شکنی میں ملوث کسی بھی شخص کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری*

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You