جہلم

دینہ (ملک ندیم عباس)تنظیم ساداتِ بنی ھاشم (تسبیح) پاکستان کے 10 نومبر کے اجلاس میں مختلف

دینہ (ملک ندیم عباس)تنظیم ساداتِ بنی ھاشم (تسبیح) پاکستان کے 10 نومبر کے اجلاس میں مختلف درگاہوں کے سجادہ نشینان کی پیل پیراں آمد متوقع
پیر بھچر دینہ سے سید پیر ظہور شاہ ھاشمی صاحب کلس شریف ملکوال سے الحاج سید پیر شمیم صابر صابری اور ثانی کلس شریف سے الحاج سید پیر آغا سبحان شاہ صابری الہاشمی صاحب کی آمد کنفرم
تنظیم ساداتِ بنی ھاشم پاکستان کے 10 نومبر کو پیل پیراں ضلع خوشاب میں منعقد ہونے والے سالانہ اجلاس میں ملک کے طول و عرض سے ساداتِ کرام، پیرانِ عظام اور مختلف درگاہوں کے سجادہ نشینان تشریف لا رہے ہیں مخدوم رشید ملتان سے جناب سید پیر شہباز حسین شاہ ہاشمی صاحب کی قیادت میں پیران عظام کے ایک وفد کی آمد متوقع۔ دنیا پور دربار سلطان ایوب قتال سے سید پیر سلیم شاہ صاحب، پیر بھچر دینہ سے سید پیر ظہور احمد شاہ صاحب، صابری دربار پیر سبحان شاہ صابری ثانی کلس شریف ملکوال سے الحاج سید پیر آغا سبحان شاہ صابری الہاشمی صاحب، راولپنڈی سے جناب سید پیر لیاقت ہاشمی صاحب، جناب ذین ہاشمی صاحب، مری سے سید پیر یاسر وقار شاہ صاحب، کرولی سے سید پیر اشتیاق شاہ صاحب ہاشمی، دربار پوڑ میانہ حسن ابدال سے جنرل سیکرٹری پیر فہیم آعظم صاحب، صابری دربار کلس شریف سے سید پیر شمیم صابر صابری الہاشمی صاحب، پیر دا کھارا سے پیر طاہر شاہ صاحب، چک مصری سے پیر شاہ فیصل ہاشمی صاحب، ڈھنگوال پنڈدادنخان سے سید پیر محمد انور سعید شاہ ہاشمی صاحب، سہگل آباد چکوال سے پیر نجم الحسن شاہ ہاشمی صاحب، چھمبی چکوال سے پیرزادہ عابد حسین شاہ ہاشمی صاحب، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے پیر وسیم ہاشمی صاحب، بہاولپور سے پروفیسر ڈاکٹر عصمت اللّٰه شاہ ہاشمی صاحب اور بالخصوص سکاٹ لینڈ سے پیر ثناء اللّٰه ہاشمی صاحب اور اس کے علاؤہ کثیر تعداد میں ہاشمی سادات کی آمد کنفرم ہو چکی ہے
اس اجلاس میں تنظیم کے امیر جناب سید واجد پیرزادہ صاحب اور دیگر رفقاء کی شجرہ سادات پر گزشتہ چار دہائیوں پر مشتمل تحقیق کا نچوڑ اور تنظیم کے زیر اہتمام جناب سید پیر لیاقت ہاشمی صاحب کی نگرانی میں حضرت بہاؤ الدّین ذکریا ملتانی اور حضرت مخدوم عبدالرشید حقانی کا شجرہ نسب اور ہر دو بزرگان کی اولادوں کے شجرہ جات کی ڈیجیٹلائزیشن پر مشتمل رپورٹ بھی پیش کی جائے گی اور تنظیم کی جنوبی پنجاب کی شاخوں کے عہدیداران کی حلف برداری بھی ہو گی سیکرٹری جنرل پیر فہیم آعظم صاحب گزشتہ سال کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کریں گے پیل سے اس تقریب کے روح رواں سید پیر عبدالقیوم شاہ ہاشمی صاحب اور پیر یونس شاہ ہاشمی صاحب بالترتیب خطبہ استقبالیہ اور مہمانوں کا شکریہ ادا کریں گے

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You