خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 5 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک۔

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 5 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک۔
واضح رہے کہ ہلاک ہونے والے خوارج دہشتگردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ائی ایس پی آر
راولپنڈی(نمائندہ ذیشان نجم خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 2 مختلف آپریشنز میں 5 خوارج مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کے پی میں 2 مختلف آپریشن کیے جہاں ایک آپریشن شمالی وزیرستان اور دوسرا پشاور میں کیا گیا۔ائی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیور ٹی فورسز کے 2 مختلف آپریشنز کے نتیجے میں 5 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک کردیے گئے جن میں سے ایک شمالی وزیرستان میں ہلاک کیا گیا۔ائی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں پر مؤثر کارروائی کی، ہلاک ہونے والے خوارج دہشتگردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث تھے۔ائی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے خوارجیوں میں حارث اور بصیربھی شامل تھے، بھارتی حمایت یافتہ خوارجیوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔



