اہم خبریںخیبرپختون خواہ

خیبرپختونخوا پولیس انسانیت بھول گئی، اہلکاروں کا خواتین پر کھلے عام تشدد

مینگورہ: یہ افسوسناک واقعہ خیبر پختونخوا کے علاقے سیدو شریف میں پیش آیا۔ اہلکاروں نے جن خواتین پر بہیمانہ تشدد کیا انھیں چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام پہلوؤں سے تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث اہلکاروں کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی۔ کسی کو بھی اپنے اختیارات سے تجاوز کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ادھر حکام نے واقعے میں ملوث ایس ایچ او سمیت 6 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرکے انھیں گرفتار کر لیا ہے۔ ڈی پی او دلاور بنگش نے بیان میں کہا ہے کہ پولیس کی طرف سے خواتین پر سرعام تشدد کا واقعہ ناقابل برداشت ہے۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You