جہلم

خدمت مراکز میں سپین ایمیگریشن ہیلپ ڈیسک قائم، شہریوں کو پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ کے حصول

ڈی پی او جہلم کی خصوصی ہدایت پر پولیس خدمت مراکز میں سپین ایمیگریشن ہیلپ ڈیسک قائم، شہریوں کو پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ کے حصول میں مکمل رہنمائی

جہلم:(عبدالرحمان قادری) ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی خصوصی ہدایت پر ضلع جہلم کے تمام پولیس خدمت مراکز میں سپین ایمیگریشن ہیلپ ڈیسک قائم کر دیے گئے ہیں، جہاں شہریوں کو سپین امیگریشن کے لیے درکار پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ کے حصول کے حوالے سے مکمل اور بروقت رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس خدمت مراکز میں قائم ان ہیلپ ڈیسکوں پر تعینات تربیت یافتہ عملہ شہریوں کو کریکٹر سرٹیفیکیٹ کے لیے مطلوبہ دستاویزات، درخواست جمع کروانے کے طریقہ کار اور متعلقہ قانونی تقاضوں سے تفصیلی طور پر آگاہ کرے گا۔
اس اقدام کا بنیادی مقصد شہریوں کو آسان، شفاف اور بروقت سہولیات کی فراہمی، غیر ضروری مشکلات سے بچاؤ اور امیگریشن کے عمل کو مزید تیز اور مؤثر بنانا ہے۔ ہیلپ ڈیسک پر شہریوں کو یہ بھی واضح طور پر آگاہ کیا جا رہا ہے کہ پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ صرف قانونی طریقہ کار کے تحت حاصل کیا جائے اور کسی بھی غیر قانونی ایجنٹ یا فراڈ عناصر سے مکمل طور پر گریز کیا جائے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کے مطابق جہلم پولیس عوامی سہولت، قانونی آگاہی اور شفاف نظام کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ شہری سپین امیگریشن یا پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ سے متعلق کسی بھی قسم کی رہنمائی کے لیے اپنے قریبی پولیس خدمت مرکز سے رجوع کر سکتے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You