سندھ

*حیدرآباد کے سینئر صحافی فرحان آفندی*

*حیدرآباد کے سینئر صحافی فرحان آفندی*

چند روز قبل خبر پھیلی تھی کہ حیدرآباد پریس کلب کے سابق صدر اور سابق سیکریٹری سابق بیوروچیف حیدرآباد اےآروائی نیوز فرحان آفندی شدید علالت کے باعث کراچی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ آج کراچی کے سینئر جرنلسٹ و کالمکار و سابق نیوز پروڈیوسر اےآروائی نیوز سائٹ اسٹوڈیوز کراچی اور ممبر کراچی یونین آف جرنلسٹ دستور و ممبر کراچی پریس کلب جاوید صدیقی نے فرحان آفندی سے فون پر بات کی۔ فرحان آفندی نے سب سے پہلے ان لوگوں کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی اور بلخصوص جیو کے سینئر ترین مبصر و صحافی مظہر عباس کا شکریہ ادا کیا۔ فرحان آفندی نے بتایا کہ گردوں کا مرض لاحق ہونے سے تکالیف میں اضافہ ہوا جو قوت برداشت سے باہر تھا پہلے پہل سول اسپتال حیدرآباد میں چیک کرایا لیکن افاقہ نہ ہونے کے سبب کراچی منتقل کردیا گیا۔ انھوں نے اپنی صحت کی صورتحال کے متعلق واضع کردیا کہ اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ھے بہت بہتری آئی ھے ممکن ھے ڈاکٹر حضرات ایک آدھ دن میں اسپتال سے فارغ کردیں اور گھر جانے کی اجازت دیدیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You