اہم خبریںبزنس

حکومت کا 4 بجلی تقسیم کار کمپنیوں سے جان چھڑانے کا پلان

اسلام آباد: حکومت کیلئے بھاری خسارے کا شکار بجلی تقسیم کار کمپنیاں درد سر بن گئیں۔ حکومت نے 4 بجلی تقسیم کار کمپنیوں سے جان چھڑانے کا پلان بنالیا۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی 4 تقسیم کار کمپنیاں صوبوں کے حوالے کرنے کا منصوبہ بنالیا۔ حیسکو اور سیپکو سندھ حکومت کو دینے پر غور شروع کر دیا۔ پیسکو اور ٹیسکو خیبر پختونخوا حکومت کو دینے کا منصوبہ ہے۔ پاور ڈویژن کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لیکر جانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق بجلی چوری، ترسیل اور تقسیم کے نقصانات بڑا مسئلہ ہے، بلوں کی عدم ادائیگی بھی ایک بڑا مسئلہ ہے، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سالانہ نقصانات 38.69 فیصد پر پہنچ گئے، سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سالانہ نقصانات 36.27 فیصد پر پہنچ چکے، حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے نقصانات 28.82 فیصد پر پہنچ گئے، ٹرائبل الیکٹرک سپلائی کمپنی کے نقصانات 16.19 فیصد ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You