اہم خبریںپاکستان

حکومت کا راشد لنگڑیال کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنےکا فیصلہ

حکومت کا راشد لنگڑیال کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنےکا فیصلہ۔

گریڈ 21 کے راشد لنگڑیال اس وقت سیکرٹری پاور ڈویژن ہیں۔

اسلام آباد(نمائندہ امبرین بلوچ)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی حکومت نے نئے چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی تعیناتی کی تیاری مکمل کرلی۔ذرائع کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے راشد لنگڑیال کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق گریڈ 21 کے راشد لنگڑیال اس وقت سیکرٹری پاور ڈویژن ہیں، چیئرمین ایف بی آرکی تعیناتی کی منظوری وفاقی کابینہ سےلی جائےگی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ موجودہ چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دے رکھی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی کی سمری وفاقی کابینہ کی منظوری کے لیے بھجوادی گئی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You