
حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع بھر میں کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے،
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ کی قیادت میں انتظامی افسران اور پولیس کی ٹیم نے گجرات کے مختلف کاروباری مراکز کا دورہ کیا اور پہلی بار ماسک نہ پہننے والے 7 عام شہریوں پر جرمانہ عائد کر دیا، دوران چیکنگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4 شادی ہال، 3 ریسٹورنٹس, 13 دکانیں اور ڈنگہ میں 1 نجی سکول کو سیل کر دیا گیا، ضلع میں کرونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ایس او پیز پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے اسسٹنٹ کمشنر سلمان ظفر اور پولیس افسران کے ہمراہ شہر کے اہم بازاروں اور کاروباری مراکز کا دورہ کیا، انہوں نے بغیر ماسک بازار میں خریداری کرنے والے 7 شہریوں پر جرمانہ عائد کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ بغیر ماسک خریداروں کو خدمات فراہم کرنے پر معروف سویٹس شاپ مالکان پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا، دوران چیکنگ لاک ڈاون اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تین دکانوں کو سیل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے. دریں اثناء ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے پوری طرح متحرک ہیں، تمام اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مسلسل مارکیٹس، کاروباری مراکز،شادی ہالز، ریسٹورنٹس وغیرہ کی نگرانی کریں اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے کاروبار کو سیل کر دیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ زیادہ رش نہ لگنے دیں،بغیر ماسک آنے والے افراد کو خدمات کی فراہمی نہ کریں۔اسی طرح ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں،ماسک کا استعمال لازم کریں اور سماجی فاصلہ برقراررکھیں۔خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ان خیالات کا اظہا رانہوں نے میڈیا بریفنگ کے دوران کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع میں کرونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 581 ہے جن میں سے 541 افراد کو گھروں میں قرنطینہ کیا گیا ہے جبکہ عزیر بھٹی شہید ہسپتال کرونا وارڈ میں 120 مریض زیر علاج ہیں،کرونا وارڈ میں 39 کنفرم،81 متشبہ مریضوں کا علاج جاری ہے۔ گزشتہ 48 میں 8 نئے مریض کرونا وارڈ میں داخل کئے گئے ہیں



