انٹرنیشنلاہم خبریں

حکومتی پالیسیوں کیخلاف کسان سڑکوں پر نکل آئے، اہم شاہراہیں بند

حکومتی پالیسیوں کیخلاف کسان سڑکوں پر نکل آئے، اہم شاہراہیں بند۔

یورپی یونین کی جانب سے بھی نافذ کی گئی زرعی پالیسیز کی مخالفت کرتے ہیں۔ ترجمان کسان یونین

وارسا(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پولینڈ میں کسانوں نے حکومت کی پالیسیوں کیخلاف ملک بھر میں شدید احتجاج کیا، مظاہرین نے اہم شاہراہیں بند کر دیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولینڈ میں کسان اپنی حکومت کی پالیسیوں کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے ہیں، احتجاج کے دوران ملک کی اہم شاہراہیں بند کر دیں جس کے نتیجے میں آمد و رفت بری طرح متاثر ہو گئی، مظاہرین نے جرمنی کی سرحد کو بھی بلاک کر دیا۔مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی اور یوکرین سے زرعی درآمدات پر کسٹم ڈیوٹی دوبارہ لگانے کا مطالبہ کیا، ترجمان کسان یونین نے کہا ہے کہ یورپی یونین کی جانب سے بھی نافذ کی گئی زرعی پالیسیز کی مخالفت کرتے ہیں۔واضح رہے کہ پولینڈ کی جانب سے یوکرین پر روس کے حملے کے بعد کسٹم ڈیوٹی معاف کر دی گئی تھی جس کے بعد سے پولینڈ اور یورپی یونین کے دیگر مقامات پر کسان چند مہینوں سے سراپا احتجاج ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You