انٹرنیشنلاہم خبریں

حوثیوں کے حملوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے تعاون کے خواہشمند ہیں۔امریکا

حوثیوں کے حملوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے تعاون کے خواہشمند ہیں۔امریکا

حوثیوں کے حملوں سے خطے کی تجارت متاثر ہو رہی ہے پاکستان سے بحیرہ احمر میں کشیدگی پر رابطے میں ہیں۔اردو ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارگریٹ میکلاڈ

نیو یارک(نمائندہ انیلا جعفری)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امریکا یمن کے حوثیوں کے حملوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے تعاون کا خواہشمند ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی اردو ترجمان مارگریٹ میکلاڈ نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نیوی انٹرنیشنل کمبائن میری ٹائم فورس موثر رکن ہے، حوثیوں کے حملوں سے خطے کی تجارت متاثر ہو رہی ہے،  پاکستان سے بحیرہ احمر میں کشیدگی پر رابطے میں ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کی اردو ترجمان مارگریٹ میکلاڈ کا کہنا تھا کہ خطے کے دیگر ممالک حوثیوں کیخلاف ٹاسک فورس میں شامل ہوں تو خوش آمدید کہیں گے، امریکا اور اس کے اتحادیوں کو یمن کی عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔مارگریٹ میکلاڈ نے کہا کہ حوثیوں کے خلاف حکمت عملی جارحانہ نہیں ہے، امریکا نے حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے کو دفاعی قرار دے دیا ہے، حوثیوں کے حملوں سے پورے خطے کی تجارت متاثر ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل سمیت خطے کے تمام ممالک کو غذائی قلت سے بچانا چاہتے ہیں، بحری جہازوں کی آمدو رفت کو محفوظ بنانے کیلئے یمنی گروپ کیخلاف آپریشن کر رہے ہیں، خطے کے تمام ممالک بشمول پاکستان کو امریکا اور برطانیہ کی نئی ٹاسک فورس کے تحت قائم کی جانے والے خوشحالی محافظ آپریشن کا ساتھ دینا چاہیے۔مارگریٹ میکلاڈ کا کہنا تھا کہ حوثیوں کو ہتھیار اور اسرائیلی جہازوں کی اطلاعات ایران فراہم کر رہا ہے،  ایرانی حکومت کی پالیسیاں عام ایرانی عوام کیلئے مشکلات کا باعث ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایرانی حکومت مشرق وسطی میں اشتعال انگیز اور عدم استحکام کی کارروائیاں بند کرے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You