انٹرنیشنلاہم خبریں

حماس کاجنگ بندی کے بغیرمزید یرغمالیوں کی رہائی کیلئے مذاکرات سے انکار

حماس کاجنگ بندی کے بغیرمزید یرغمالیوں کی رہائی کیلئے مذاکرات سے انکار۔

اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کو لازمی طور پر جنگ بندی سے مشروط کیا جانا چاہیے۔اسامہ حمدان

غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق حماس نے جنگ بندی کے بغیر مزید یرغمالیوں کی رہائی کیلئے مذاکرات سے انکار کر دیا۔حماس کے سینئر عہدے دار اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ جنگ بندی کے بغیر صرف یرغمالیوں کی رہائی پر مذاکرات نہیں ہو سکتے، اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کو لازمی طور پر جنگ بندی سے مشروط کیا جانا چاہئیے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسامہ حمدان نے بیروت میں اخبار نویسوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ ہم اس امر پر یقین رکھتے ہیں کہ اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاملے پر مذاکرات کی بحالی جنگ بندی اور جارحیت کے خاتمے کے ایجنڈے کے ساتھ ہی ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنگ بندی اور جارحیت کے خاتمے کے معاملے کو زیر بحث لائے بغیر کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی ہے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا قطر، مصر اور امریکہ کی ثالثی میں ہونے والی جنگ بندی اسرائیلی ضد کی وجہ سے ختم ہوئی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You