اہم خبریںپاکستان

حج لیبر کوٹہ پر کم آمدنی والے ملازمین کی نامزدگیاں طلب

وزارت مذہبی امور نے اداروں سے حج لیبر کوٹہ پر کم آمدنی والے ملازمین کی نامزدگیاں طلب کر لیں ۔

ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج پالیسی 2025 کے مطابق لیبر کوٹہ کے لیے 300 نشستیں مخصوص ہیں ، پبلک، کارپوریٹ سیکٹر کے سکیل 1 تا 9 کے مساوی ملازمین، مزدور، صنعتی کارکن اور کان کن لیبر کوٹہ کے اہل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سماجی ذمہ داری کے تحت لیبر کوٹہ کے حج اخراجات متعلقہ ادارہ برداشت کرے گا، کارپوریٹ اداروں کا ای او بی آئی ، ورکرز ویلفیئر فنڈ سے رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے، خواہشمند ادارے ورکرز ویلفیئر فنڈ کو 15 جنوری تک درخواستیں جمع کروائیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزارتوں سے منسلک اداروں کی نامزدگیاں متعلقہ وزارت کے ذریعے مذہبی امور کو 15 جنوری تک بھجوائی جائیں، درخواستیں زیادہ موصول ہونے کی صورت میں 300 نشستوں کیلئے قرعہ اندازی کی جائے گی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You