اہم خبریںپاکستان

حج درخواستوں کی تاریح میں توسیع ہو گی یا نہیں ، فیصلہ منگل کو ہوگا

سرکاری حج سکیم کی درخواستوں کی تاریخ میں توسیع کا امکان ہے ، جس کا فیصلہ منگل کو ہوگا۔

مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے 54 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو گئیں، سرکاری سکیم میں حج درخواستوں کی وصولی کا کل آخری دن ہے جبکہ رات تک حج درخواستیں مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ کل 3 دسمبر تک سرکاری حج سکیم کا کوٹہ مکمل ہونے کاامکان ہے، ریگولر حج سکیم کے تحت قسطوں میں اخراجات کی وصولی کے سبب ماضی سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔

مذہبی امور کے ترجمان کا کہنا تھا کہ درخواستیں مکمل ہونے کے فوراََ بعد حج پروازوں کے شیڈول کو حتمی شکل دی جائے گی، پروازوں کے شیڈول کے مطابق مدینہ منورہ میں رہائشیں حاصل کی جائیں گی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں رہائش، خوراک اور ٹرانسپورٹ اور مکاتب کی پروکیورمنٹ مکمل کی جائے گی، سمندر پار پاکستانی 3 دسمبر تک سپانسرشپ بھجوا کر سکیم میں شمولیت یقینی بنائیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You