سندھ

حافظ قرآن تمام خیر و فضل کو اپنے دامن میں سمیٹ لیتا ہے،جان محمد بلوچ حفاظ کرام کی حوصلہ افزائی

حافظ قرآن تمام خیر و فضل کو اپنے دامن میں سمیٹ لیتا ہے،جان محمد بلوچ حفاظ کرام کی حوصلہ افزائی بھی ایک سعادت ھے۔. ذاہد رحیم

یونائیڈیڈ ہیومین کیئرایسوسی ایشن کی جانب سے ملیر میں حفاظ کرام کے اعزاز میں تقریب میں سینکڑوں حفاظ کرام، علماء کرام، سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت۔
چیئرمین ملیرجان محمد بلوچ، اسلم انجینیئر، زاہد رحیم ، سعد قریشی ، حسن بلوچ ودیگر نےملیر حفاظ کرام میں اسناد، قرآن شریف، اور دیگرانعا مات تقسیم کیئے۔

کراچی (اسٹاف رپورٹ)
حفاظ کرام کی حوصلہ فزائی کے لیئے حاجی شیر محمد گوٹھ درگاہ 52 شاہ بخاری ملیر میں یونائیٹڈ ہیومن کیئر ایسوسی ایشن نے حفاظ کرام کے اعزاز میں استقبالیہ اور تقسیم انعامات کی پروقار تقریب منعقد کی گئی جس
سے چیئرمین ملیر ٹاؤن جان محمد بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم دنیا کو واحد مذہبی کتاب ہے جسے طالب علم زبانی یاد کر لیتے ہیں۔ قرآن کریم اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا کلام ہے جو طالب علم اللہ کے کلام کو حفظ کرتے ہیں اللہ ان کے ذہنوں کو وسعت عطا کر دیتے ہیں۔، خدمت عوام ویلفیئر آرگنائیزیشن کے بانی و ممتاز سماجی کارکن زاہد رحیم نے اپنے خطاب میں محمد حسن بلوچ اور انکی ٹیم کو خوبصورت، نورانی محفل میں مدعو کرنے پر دل کی گیرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ آج تقریبا” 170 حفاظ کرام کو قران شریف سمیت مختلف تحائف دیکر ان کی حوصلہ افزائی کیجارھی ھے وہ انتہائی مستحسن عمل ھے ۔اللہ تعالی’ ٹائون چیئرمین جان محمد بلوچ، اسلم بلوچ انجینیئر ، شہزاد مجید ،محمد حسن بلوچ، آغا عبدالکریم سمیت پوری ٹیم اور تعاون کرنے والے ادارے حسان ویلفیئر آرگنائیزیشن کے سعد قریشی کو جزا ئے خیر دے۔
تقریب میں صدریونائیڈیڈ ہیومین کیئرایسوسی ایشن وپیپلز انجینئر نگ فورم اسلم بلوچ، پروگرام آرگنائزر ویوسی صدر،کونسلر حسن بلوچ،یوسی سیکریٹری فرید بلوچ،انفارمیشن سیکریٹری آغا کریم خان،،کونسلر سہیل بلوچ، سابق وائس چیئرمین لیاقت بلوچ ،شیراز بلوچ،وسیم چھوٹو،عابد جیالہ،وحید بلوچ،طارق دوست،سابق کونسلرشعیب امیرمحمد،سلطان افسر،طلعت امین،حبیب جلبانی،نمریزخان،شنییل کیف بھی موجود تھے

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You