سندھ

*موٹر وے ایم نائن پر ٹریفک رواں رکھنے کیلئے سہراب گوٹھ چورنگی ختم کرنے کا کام شروع*

*موٹر وے ایم نائن پر ٹریفک رواں رکھنے کیلئے سہراب گوٹھ چورنگی ختم کرنے کا کام شروع*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) کراچی میں سہراب گوٹھ کے قریب موٹر وے ایم نائن پر ٹریفک کی روانی میں بڑی رکاوٹ قرار دے کر سہراب گوٹھ چورنگی کو بند کرنے کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا۔ اسکے ساتھ ہی جمالی پل سے پہلے موجود یوٹرن کو بہتر بنایا جارہا ہے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس کراچی پیر محمد شاہ نے صحافیوں کو بتایا کہ گزشتہ دنوں انہوں نے ٹریفک پولیس کے تمام ایس ایس پیز اور افسران کے ہمراہ سہراب گوٹھ کے قریب موٹر وے ایم نائن کی بڑی چورنگی کا دورہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر انکے ساتھ نیشنل ہائی وے اتھارٹی انجینئرنگ بیورو اور موٹر وے پولیس کے لوگ بھی موجود تھے، تمام افراد نے چورنگی پر کافی وقت گزار کر مانیٹرنگ کی تو پتہ چلا کہ اس مقام پر چورنگی بنانے کا کوئی جواز نہیں ہے، اس چورنگی پر الٹی سیدھی گاڑیاں چلنے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہورہی ہیں جس پر چورنگی کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ھے۔

{"remix_data”:[],”remix_entry_point”:”challenges”,”source_tags”:["local”],”origin”:”unknown”,”total_draw_time”:0,”total_draw_actions”:0,”layers_used”:0,”brushes_used”:0,”photos_added”:0,”total_editor_actions”:{},”tools_used”:{},”is_sticker”:false,”edited_since_last_sticker_save”:false,”containsFTESticker”:false}

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You