خیبرپختون خواہ

حاجی حمید احمد کی سیاسی و کاروباری شخصیت محمد نادر خان سے ملاقات

حاجی حمید احمد کی سیاسی و کاروباری شخصیت محمد نادر خان سے ملاقاتق۔

ملاقات میں صوبہ خیبر پختون خواہ اور حلقے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق حاجی حمید احمد کی سیاسی و کاروباری شخصیت محمد نادر خان سے ملاقات تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) پی کے 79 کے صدر حاجی حمید احمد اور سنئیر نائب صدر اسد مسعود کی مشہور کاروباری و سیاسی شخصیت محمد نادر خان سے ملاقات ہوئی ملاقات میں صوبہ خیبر پختون خواہ اور حلقے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حلقے کی خدمت ہر سیاسی ممبر کا فرض اور اہم ذمہ داری ہے انہوں نے کہا کہ سیاسی ممبران عوام کو انکی بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن پی کے 79 کے صدر حاجی حمید احمد اور نائب صدر اسد مسعود نے سیاسی و کاروباری شخصیت محمد نادر خان کی عوامی خدمات کو سراہا اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You