اہم خبریںجہلم

جہلم : ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے لئے ضروری ہے کہ تمام سرکاری محکمے

جہلم : ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے لئے ضروری ہے کہ تمام سرکاری محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات کریں

لوگوں کو آگاہی دیں اپنے دفاتر ،سرکاری رہائش گاہوں کے ساتھ ساتھ گلی محلوں کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے کوئی غفلت نہ کی جائے لوگوں کو بھی اپنے گھروں کو صاف رکھنے کے لئے ترغیب دی جائے اور اس بات سے آگاہ کیا جائے کہ گھرو ں میں واٹر کولر ،فریج ،گملوں ،چھتوں پر کھڑا ہونے والا پانی ڈینگی مچھر کے پھیلاءو کا سبب بن سکتا ہے ہمیں اجتماعی طور پر انسداد ڈینگی کے لئے طے شدہ ایس او پیز پر عمل در آمد کرنا ہے تاکہ اس مرض سے بچا جا سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج انسداد ڈینگی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم نے بتایا کہ ضلع جہلم میں 1517ہاٹ سپاٹس ہیں جوہر ہفتہ کی بنیاد پر کور کیے جاتے ہیں اور ضلع میں روزانہ کی بنیاد پر انڈور اور آؤٹ ڈور ویکٹر سرویلینس کا کام جاری ہے اور اس سلسلہ میں فیلڈ ٹیمیں متحرک ہیں انہوں نے مزید کہا کہ تمام تالابوں میں لاروہ مارنے کی دواڈالی جا رہی ھے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدائیت کی کہ تمام سرکاری دفاتر کا از سر نو معائنہ کیا جائے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کہیں پر بھی بارش کا پانی کھڑا نہ ہو کیونکہ کسی جگہ پر بھی صاف پانی کا کھڑا ہونا ڈینگی کے لاروہ کی افزائش کے لئے بنیاد مہیا کر سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں گوداموں ،تالابوں ،کارخانوں ،فیکٹریوں ،نرسریوں ،میرج ہالز،متروکہ عمارتوں ،مزاروں ،درباروں ، پارکس ،ہاسٹلز،سمیت تمام کاروباری مراکز کو متعلقہ محکمے چیک کریں کہ کہیں ڈینگی کے لارواہ کی افزائش کے لئے ماحول ساز گار تو نہیں ہے صاف پانی اور بارش کا پانی کہیں کھڑا نہ ہو ۔ انہوں نے ہدائیت کی کہ افسران فیلڈ میں اپنی موجودگی کا احساس دلائیں اور روزانہ کی بنیاد پر جن مقامات پر وہ ویکٹر سر ویلینس کا کام کر رہے ہیں اس کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے اور انسداد ڈینگی کے لئے جو احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہیں اس سے متعلق مساجد میں اعلانات کروائے جائیں ۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You