جہلم
جہلم پولیس کا فوری ایکشن،معمولی تلخ کلامی پر شہری کو چھری کے وار سے زخمی کرنے کا واقعہ، تھانہ سول لائنز

*جہلم پولیس کا فوری ایکشن،معمولی تلخ کلامی پر شہری کو چھری کے وار سے زخمی کرنے کا واقعہ، تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج ملزم قلیل وقت میں گرفتار،مزید تفتیش جاری*
جہلم :- تھانہ سول لائنز جہلم کی حدود میں معمولی تلخ کلامی کے دوران شہری کو چھری کے وار سے زخمی کرنے کا واقعہ پیش آیا, جس کے نتیجے میں وہ شدید مضروب ہو گیا۔ زخمی کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کیا گیا،
جہلم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا،
*شہریوں کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے اور شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے گی،ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری*



