جہلم پریس کلب رجسٹرڈ میں پرنٹ میڈیا کی ٹیم کا اجلاس، متفقہ طور پر متحد ہو کر ساتھ چلنے کا عہد

جہلم پریس کلب رجسٹرڈ میں پرنٹ میڈیا کی ٹیم کا اجلاس، متفقہ طور پر متحد ہو کر ساتھ چلنے کا عہد
جہلم پریس کلب رجسٹرڈ میں پرنٹ میڈیا کی ٹیم کا اجلاس ہوا جس میں متفقہ طور پر متحد ہو کر ساتھ چلنے کا وعدہ کیا گیا اجلاس پرنٹ میڈیا کے صدر میاں ساجد کی سربراہی میں ہوا جنرل سیکٹری پرنٹ میڈیا ندیم مغل سمیت پرنٹ میڈیا کے صحافیوں نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جہلم پریس کلب میں پرنٹ میڈیا کے صحافیوں کا اجلاس ہوا جس کی صدارت پرنٹ میڈیا کے صدر میاں ساجد نے کی اجلاس میں متفقہ طور پر ایک ساتھ چلنے کا عہد کیا گیا اجلاس میں سئنیر صحافیوں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا نعیم احمد بھٹی نے کہا کہ بڑے عرصہ کے بعد پرنٹ میڈیا کی ٹیم تشکیل دی گئی اور اس کا اجلاس جہلم پریس کلب میں ہوا ہمیں نڈر ہو کر صحافت کرنا ہے کسی سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں سرکاری اداروں کی ناقص کارکردگی ہم شائع کرتے رہیں گے جو اچھا کام کرے گا اس کی نیوز بھی لگائی جائے گی آئیندہ کسی بھی صحافی کے ساتھ ہم زیادتی نہیں ہونے دیں گے تمام سرکاری ادارے اپنا قبلہ بھی درست کر لیں اور عوام کے مسائل کے بارے میں سنجیدگی سے کام لیں سئنیر صحافی مخدوم حسین نے کہا کہ ہمیں اپنی پوری توجہ نیوز پر دینا چاہیے عوام کے مسائل کو اجاگر کریں آج اگر ہم ایک ہو کر کام کریں گے تو کسی کی جرآت نہیں کہ کوئی ہمیں دباؤ میں لا سکے ہم انشاءاللہ اکٹھے ہوکر کام کریں گے صدر میاں ساجد نے کہا کہ آج بڑی خوشی ہوئی کہ پرنٹ میڈیا کی ٹیم تشکیل دے دی گئی میں بحثیت صدر آپ کے ساتھ ریونگا آپ کو کسی بھی قسم کی مشکل پیش آئے تو میری خدمات حاضر رہیں گی شدید بارش کے باوجود اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں غلام مصطفیٰ بٹ کامران گجر رانا نوید الحسن یاور قریشی مقصود احمد نقیبی نادر خان سمیر مغل عابد بٹ اور شہزاد بٹ سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی