
جہلم : وزارت موسمیاتی تبدیلی، ضلع انتظامیہ جہلم اور پنجاب فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام
جہلم کے علاقہ پدری میں میں مقامی لوگوں میں انرجی کنزرویشن چولہے تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر اور جوائنٹ سیکرٹری برائے وزارت موسمیاتی تبدیلی سلیمان وڑائچ تھے۔ تقریب میں افراد میں انرجی کنزرویشن چولہے تقسیم کئے گئے۔ انرجی کنزرویشن چولہے تقسیم کرنے کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا، لکڑی جلانے میں کمی اور اس کے علاوہ لکڑی کا مؤثر طریقے سے استعمال ہے۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر افتخار شیرازی، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر مغل، ڈویژنل فاریسٹ آفیسر چکوال امتیاز صدیقی اور سسٹینیبل فاریسٹ پروینشل کوآرڈینیٹر رانا فاروق نے شرکت کی۔
رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم