جہلم

جہلم ( ملک وسیم اختر ) ناجائز تجاوزات تعمیرات کے خلاف آپریشن تیز کردیاگیا

جہلم ( ملک وسیم اختر ) ناجائز تجاوزات تعمیرات کے خلاف آپریشن تیز کردیاگیا، حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے ، میونسپل کمٹیی کے شعبہ انکروچمنٹ کی ٹیم نے اندورن شهر کے مختلف علاقوں سے متعدد پلازوں سمیت پختہ اور درجنوں عارضی تجاوزات کا خاتمہ کر دیا، ڈپٹی کمشنر سید میثم عباس نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چیف آفیسر بلدیہ کے ہمراہ ان علاقوں کا دورہ کیا، اورآپریشن کا جائزہ لیا اور شاندارچوک سمیت چوک چوراہوں کی تزئین و آرائش کے کام کا بھی معائنہ کیاچیف آفیسر میونسپل کمٹیی نے بتایا کہ اولڈ جی ٹی روڈ جادہ چوک شاندار چوک تحصیل روڈ ڈھوک جمعہ روڈ سمیت ملحقہ علاقوں میں نا جائز تعمیر شدہ پلازوں نجی تعلیمی اداروں کوسیل کیاگیا اس طرح متعدد مقامات پرعارضی تجاوزات کو ختم کر کے سامان قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر سید میثم عباس نے اندروں شہر کے مختلف بازاروں چوک چوراہوں کادورہ کیا اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ یہاں پچھلی سات دہائیوں سے قائم تجاوزات ختم کی جارہی ھے اور سرکاری سڑکیں اور راستے واگزار کروائے جارہے ہیں شہر کی سڑکیں بازار کشادہ ھوگے ہیں انہوں نے بتایا کہ انکروچمنٹ عملے کی ڈیوٹیاں لگادی ہیں اب صبع اور شام کے وقت الگ الگ 2شفٹیں کام کریں گی تجاوزات قائم کرنے والوں کاساماں سرکاری تحویل میں لےلیاجائے گا انہوں نے دکانداروں سے مطالبہ کیا کہ تھڑے اور شیڈز کی تعمیر کو کسی کواجازت نہیں دکاندار انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You