اہم خبریںجہلم

جہلم : عالمی یوم برائے انسداد بدعنوانی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ضلع

جہلم : عالمی یوم برائے انسداد بدعنوانی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

جس میں ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ ،اسسٹنٹ کمشنر جہلم، ڈی ایس پی اکرم گوندل، سمیت دیگر تمام محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ سیمینار کے شرکاء کو بدعنوانی سے بچاؤ کے لیے قرآن اور حدیث کی روشنی میں آگاہی دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نعمان حفیظ نے سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کےلئے کرپشن کا خاتمہ انتہائی نا گزیر ہے، نوجوانوں کا اولین فرض بدعنوانی کو چیلنج کرنا ہے، رشوت لینے والا اور دینے والا دونوں جہنمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام جعلی مضاربہ اسکیموں اور جعلی رہائشی منصوبوں میں سرمایہ کاری سے بچیں۔بعدازاں کرپشن کے خاتمے کے لیے آگاہی ریلی بھی نکالی گئی جس کا مقصد معاشرے کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ بدعنوانی کا خاتمہ تھا۔

رپورٹ:چوہدری عابد حسین بیورو چیف جہلم

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You