
باتسلیمات ضلعی آفیسر اطلاعات حکومت پنجاب، جہلم
جہلم : ضلع جہلم میں پولیو سے بچاؤ کی ویکسینیشن مہم 13 دسمبر سے شروع ہو رہی ہے جو کہ 17 دسمبر تک جاری رہے گی۔
جس میں محکمہ صحت کی ٹیمیں گھر گھر جا کر پیدائش سے لے کر 5 سال تک کی عمر کے 191,068 سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے اور وٹامن اے کے کیپسول پلاٸیں گی اور ساتھ ہی ساتھ عوام کو کورونا ویکسینیشن کے متعلق آگاہی بھی دیں گے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نعمان حفیظ نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پیدائش سے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو ویکسین کے دو قطرے لازمی پلوائیں، والدین کے تعاون سے ہی پولیو کی بیماری کا دروازہ ہمیشہ کیلئے بند کیا جا سکتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے علماء کرام سے بھی اپیل کی کہ وہ خطبات جمعہ میں بالخصوص ویکسینیشن مہم کے ایام میں اعلان کریں اور ہر نماز کے بعد عوام الناس کو اس مہم کے بارے میں آگاہی دیں۔



