سوہاوہ

جہلم : ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

جہلم : ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ٹیم کی اہم کاروائی، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار، ناجائز اسلحہ بر آمد

تھانہ سوہاوہ پولیس نے اہم کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کمال اور ثاقب کو گرفتار کر لیا،

مدعی مقدمہ نے پولیس کو اطلاع دی کہ 2 نامعلوم ملزمان نے بوقت شب اس سے ڈکیتی کی کوشس کی، دوران مزاحمت پسٹل سے فائر مارا جو اسے کمر میں لگ کر چھاتی سے آر پار ہو گیا،

پولیس تھانہ سوہاوہ نے واقعاتی شہادتوں اور ہیومن انٹیلی جنس کی بنیاد پر تفتیش کی تو واقعہ ذاتی رنجش اور شناسائی کا شاخسانہ نکلا،

ملزم کمال سے واقعہ میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز پسٹل 30 بور بھی برآمد کر لیا گیا،

ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جا رہا ہے،

سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری انصاف کے حصول میں اہم پیشرفت اور جہلم پولیس کی پیشہ ورآنہ کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم ناصر محمود باجوہ

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You