
جہلم اچھی کارکردگی کے حامل افسران میں تقسیم انعامات

انعام غنی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم اور حافظ عطاء الرحمن ایس پی انویسٹی گیشن جہلم نے بہترین کارکردگی دکھانے والے ایس ایچ اوز میں سے ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان ظہیر الدین بابر، ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ محمد آصف اور ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی ناصر محمود کو رواں سال میں اچھی کارکردگی دکھانے پر کیش انعامات اور سرٹیفیکیٹ سے نوازا اور دیگر تفتیشی افسران کو بھی اچھی کارکردگی دکھانےپر 3 لاکھ 70 ہزار روپے کی خطیر رقم کے چیک تقسیم کیے۔

رپورٹ:راجہ فیصل کیانی بیورو چیف پنجاب
کیش ریوارڈز کا مقصد شہریوں کو فوری اور مفت انصاف فراہم کرنا اور تفتیش افسران کو ایمان داری اور نیک نیتی کے ساتھ تفتیش کے مراحل کو مکمل کرنے میں سہولیات مہیا کرنا ہیں_



