لاہور: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ جہلم اور چکوال کے شہداء کا ذکر کر کے وزیر اعظم نے ہمارا مان رکھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے لکھا کہ جہلم اور چکوال کے شہداء کا ذکر کر کے وزیر اعظم نے ہمارا مان رکھا ہے، پہلے جہلم اور اب چکوال میں جن منصوبوں کا افتتاح وزیر اعظم کر رہے ہیں ان سے اس ان علاقوں کے لوگوں سے آپ کی والہانہ محبت کا اظہار ہوتا ہے۔