ڈومیلی۔۔جناب اے ایس آئی چوھدری احسان گجر صاحب مجھے آپ پر فخر ھے۔
بیورو چیف پنجاب:راجہ فیصل کیانی
سی آئی ڈی نیوز کی خبر پر ڈی ایس پی سوھاوہ سرکل سید اقبال حسین کاظمی کا نوٹس۔
مغل آباد چوکی کی حدود ھنی گاؤں سے رشوت لینے کا معاملہ۔
اے ایس آئی چوھدری احسان گجر انچارج چوکی مغل آباد نے رشوت لینے والے ملازم اکرام کو ٹریس کر لیا۔
گذشتہ رات بیورو چیف سی آئی ڈی نیوز پنجاب نے تھانہ ڈومیلی کے ملازم کی شکاری لڑکوں سے رشوت لینے کی خبر بریک کی تھی۔
ذرائع کیمطابق ایس ایچ او تھانہ ڈومیلی ملک ذوالفقار جو کرپشن کنگ بھی ھے اور جھوٹے جعلی مقدمات بنانے میں بھی مہارت رکھتا ھے ۔
موصوف نے دو آدمی تھانہ ڈومیلی میں رشوت وصولی اور جعلی کارروائیاں ڈال کر مال بنانے کیلئیے رکھے ھوۓ ھیں ایک کا نام تنویر اور دوسرے کا اکرام ھے۔
گذشتہ روز بھی ایسا ھی واقعہ رونما ھوا۔
ھنی گاؤں کے رھائشی چار لڑکوں نے شکار پر جاتے ھوۓ اپنے اسلحہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی تھیں۔جنھیں پہچانتے ھوۓ اپنے ایجنٹوں کے ذریعے رابطہ کیا گیا اور انچارج چوکی مغل آباد اے ایس آئی چوھدری احسان کو مکمل اندھیرے میں رکھتے ھوۓ ایس ایچ او ملک ذوالفقار نے تھانہ ڈومیلی سے اپنے رشوت ایجنٹ اکرام کو لڑکوں اور ان کے اھلخانہ کو بلیک میل کرکے پیسے بٹورنے کیلئیے بھیجا۔
اکرام نے اسلحہ نمائش کی تصاویر دکھا کر لڑکوں کو مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دیکر اور افسران بالا خصوصا ڈی پی او جھلم اور ڈی ایس پی سوھاوہ کا نام لیکر فی کس تین ھزار رشوت لے لی۔
اور ان لڑکوں کو بتایا کہ سارا معاملہ افسران بالا کے علم میں ھے ۔رشوت کا لین دین ھنی گاؤں کے سفید پوش طارق نامی آدمی کی بیٹھک میں کیا گیا۔
سی آئی ڈی نیوز نے سارا معاملہ ڈی ایس پی سوھاوہ سرکل اور انچارج چوکی مغل آباد کے علم میں لایا۔جس پر راتوں رات اکرام نامی رشوت ایجنٹ سپاھی تھانہ ڈومیلی کو ٹریس کر لیا گیا۔
ھم سو فی صد سچ افسران بالا تک پہنچاتے رھینگے۔