
رانا طاہر رحمان خان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
جواء کھیلنے والے 4 کس ملزمان سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم جہلم پولیس کی حراست میں
تفصیلات کے مطابق:
تھانہ چوٹالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خورد بیلہ ریڈ کیا جہاں 4 کس قمار باز (1)غلام مرتضیٰ ولد محمد رمضان ساکن چوٹالہ (2)طارق حسین ولد محمد ایوب (3)محمد خوشحال ولد قدرداد (4)محمد اشتیاق عرف شاقی ولد بشیر احمد سکنائے خورد جو بزریعہ تاش جواء کھیلنے میں مصروف تھے کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جن کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 31300 روپے نقدی، 3 عدد موبائل فونز، 3 عدد موٹر سائیکل اور آلات قمار بازی برآمد جبکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم ذوالفقار حسین ولد ریاض حسین ساکن چوٹالہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ۔
ملزمان پابند سلاسل مزید تفتیش جاری




