انٹرنیشنلاہم خبریں

جنگ بندی نہیں کی اور طیارے نہیں گرے تو مودی کہہ دیں کہ ٹرمپ نے جھوٹ بولا۔راہول گاندھی کا چیلنج

جنگ بندی نہیں کی اور طیارے نہیں گرے تو مودی کہہ دیں کہ ٹرمپ نے جھوٹ بولا۔راہول گاندھی کا چیلنج

خیال رہے کہ بھارتی لوک سبھا میں بھارت کے آپریشن سندور پر بحث جاری ہے جس میں اپوزیشن کی جانب سے مودی حکومت پر شدید تنقید جاری ہے۔

نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے 5 بھارتی طیارے گرنے کے بیان پر مودی حکومت کو آڑے ہاتوں لے لیا۔راہول گاندھی نے لوک سبھا اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اگر مودی میں دم ہے تو یہاں اپنے خطاب میں کہہ دیں کہ ٹرمپ نے جھوٹ بولا ہے۔راہول گاندھی نے کہا کہ اگر مودی میں اندرا گاندھی کی طرح ہمت ہے تو وہ کہیں کہ ٹرمپ نے جھوٹ بولا ہے، مودی کہیں کہ بھارت نے جنگ بندی نہیں کی اور بھارت کے کوئی طیارے نہیں گرے۔راہول گاندھی کا یہ بیان امریکی صدر کی جانب سے پاک بھارت جھڑپوں کے دوران 5 بھارتی طیارے گرنے کی تصدیق کے بعد سامنے آیا ہے، صدر ٹرمپ 28 مرتبہ پاکستان اور بھارت میں جنگ بندی کروانے کا کریڈٹ بھی لے چکے ہیں۔خیال رہے کہ بھارتی لوک سبھا میں بھارت کے آپریشن سندور پر بحث جاری ہے جس میں اپوزیشن کی جانب سے مودی حکومت پر شدید تنقید جاری ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You