پنجاب

جناب سی پی او غیاث گل صاحب آپ کے بارے میں بہت کچھ اچھا سن رکھا ہے، اسی امید کے ساتھ

جناب سی پی او غیاث گل صاحب آپ کے بارے میں بہت کچھ اچھا سن رکھا ہے، اسی امید کے ساتھ ایک اہم مسئلہ آپ کے نوٹس میں لانا چاہتا ہوں۔

راولپنڈی پولیس کے پی آر او جناب انسپکٹر سجاد الحسن کی جانب سے مبینہ طور پر صرف مخصوص چند صحافیوں کو پولیس کی میٹنگز اور پریس کانفرنسز میں مدعو کیا جاتا ہے، جبکہ راولپنڈی میں دیگر صحافی بھی صحافتی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا یہ راولپنڈی پولیس کی باضابطہ پالیسی ہے یا پی آر او صاحب اپنی صوابدید اور مرضی سے صحافیوں کو مدعو کرتے ہیں؟

میری آپ سے گزارش ہے کہ اس معاملے کا نوٹس لیا جائے اور پی آر او صاحب کو واضح ہدایات جاری کی جائیں کہ تمام صحافیوں کے ساتھ یکساں اور منصفانہ رویہ اختیار کیا جائے۔ پولیس کی میڈیا کوریج اور پریس کانفرنسز میں تمام متعلقہ صحافیوں کو یکساں مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ کسی بھی صحافی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ ہو۔

امید ہے آپ اس اہم صحافتی مسئلے پر توجہ دیتے ہوئے مناسب اقدامات فرمائیں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You