جہلم

جامع مسجد محمدی اہل حدیث پنڈدادنخان میں افتتاحی خطبہ جمعہ 17 نومبر کو ہوگا

جامع مسجد محمدی اہل حدیث پنڈدادنخان میں افتتاحی خطبہ جمعہ 17 نومبر کو ہوگا۔
جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم حافظ عبدالحمید عامر خطبہ جمعہ ارشاد فرمائیں گے۔

جہلم (محمد زاہد خورشید) جامع مسجد محمدی اہل حدیث پنڈدادنخان شہر میں افتتاحی خطبہ جمعۃ المبارک 17 نومبرکو جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم حافظ عبدالحمید عامر نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان ارشاد فرمائیں گے، یہ جامع مسجد شہر پنڈدادنخان کے شالیمار چوک میں نئی تعمیر ہوئی ہے۔ خطبہ جمعہ کا آغاز 12:30 بجے ہو گا اور 1:30 بجے نماز کھڑی ہو گی۔مسجد ہذا میں نماز پنجگانہ اور بچوں کی تعلیم کا آغاز بھی ہو جائے گا، اس کے ساتھ ساتھ روزانہ اور ہفتہ وار درس و تدریس کا بھی باقاعدہ انتظام ہو گا ، جس کے لیے جامعہ علوم اثریہ جہلم کے ایک فاضل عالم دین کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔ مسجد ہذا کا انتظام و انصرام جہلم شہر کی معروف دینی و علمی درسگاہ جامعہ علوم اثریہ کے سپرد ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You