سندھ

جامعہ کراچی: 212 طلبہ و طالبات کو ایم فل، پی ایچ ڈی، ایم ایس، ایل ایل ایم اور ایم ڈی کی ڈگریاں

*جامعہ کراچی: 212 طلبہ و طالبات کو ایم فل، پی ایچ ڈی، ایم ایس، ایل ایل ایم اور ایم ڈی کی ڈگریاں تفویض*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیرِ صدارت منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ (اے ایس آر بی) کے حالیہ اجلاس میں مجموعی طور پر 212 طلبہ و طالبات کو مختلف اعلیٰ تعلیمی ڈگریاں تفویض کرنے کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں مختلف شعبہ جات کے 49 طلبہ و طالبات کو پی ایچ ڈی، 133 کو ایم فل، 6 کو ماسٹر آف سرجری (ایم ایس)، ایک طالب علم کو ڈاکٹر آف میڈیسن (ایم ڈی)، ایک طالب علم کو ایل ایل ایم جبکہ 22 طلبہ و طالبات کو 30 کریڈٹ آورز پر مشتمل کورس ورک مکمل کرنے پر ایم ایس کی ڈگری تفویض کرنے کی منظوری دی گئی۔ تمام طلبہ و طالبات کی تفصیلی فہرست جامعہ کراچی کے آفیشل فیس بک پیج پر اپ لوڈ کر دی گئی ہے، جہاں امیدوار اپنی متعلقہ معلومات ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You