تھانہ صدر گجرات پولیس نے 30سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ3رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا ۔ 5لاکھ پچاس ہزار نقدی ،موٹر سائیکل اوروارداتوں

ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کی زیر قیادت گجرات پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری
تھانہ صدر گجرات پولیس نے 30سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ3رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کرلیا ۔
5لاکھ پچاس ہزار نقدی ،موٹر سائیکل اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ3عدد پسٹل 30بوربرآمد
تفصیلات کے مطابق گجرات اور گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک گینگ سرگرم تھا، جو مختلف علاقوں میں شہریوں سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو جاتا تھا۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد نے ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات راجہ شہروز SI کو خصوصی ٹاسک سونپا۔
ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مؤثر کارروائی کرتے ہوئے 3 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں بلاول رضا ولد محمد اشرف، ذیشان ولد شمشاد اور محمد ریاض ولد خان محمد شامل ہیں جو کہ قبل ازیں بھی 30سے زائد رابری کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں ۔ ملزمان کے قبضہ سے 5 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی، 3 عدد پسٹل 30 بور اور ایک موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔
دوسری کارروائی کے دوران منشیات فروش گرفتار
ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے ہمراہ محمد انصر ولد محمد اعظم سکنہ ہریاوالہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1235 گرام چرس برآمد کر لی اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
گجرات پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرتے ہوئے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔



