اہم خبریںخیبرپختون خواہ

تقریر میں واضح کیا عمران خان کے مجھ پر احسانات ہیں، پرویز خٹک کا وضاحتی ٹویٹ

پشاور: وزیر دفاع پرویز خٹک نے وضاحتی ٹویٹ میں کہا ہے تقریر میں واضح کیا کہ عمران خان کے مجھ پر بہت احسانات ہیں، ان کا مقروض ہوں۔ ہماری کوششوں اور وزیراعظم کی وجہ سے اپوزیشن کو شکست دی۔

اس سے پہلے پرویز خٹک کی کارنر میٹنگ کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اگر وہ خرابی کریں تو عمران خان کی حکومت ایک دن بھی نہ چلے۔ پورے پاکستان کی اپوزیشن میری عزت کرتی ہے، اسمبلی کے سارے ممبران کو سنبھالتا ہوں، عمران خان کی حکومت میں اگر میں خرابی کروں تو ایک دن بھی نہیں چل سکتی۔

کارنر میٹنگ میں وزیر دفاع نے مزید کہا تھا کہ میں جس سے اختیار لے لوں تو وہ خود ہی صفر ہو جاتا ہے۔ یہ میری محنت اور کوشش ہے کہ آج میں پورے پاکستان سے مقابلہ کر رہا ہوں۔عمران خان کے مجھ پر بہت احسانات ہیں۔

https://twitter.com/intent/like?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1355770088192942081%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=http%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FPakistan%2F585807&tweet_id=1355770088192942081

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You