اہم خبریںپاکستان

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کو یو اے ای میں سفیر لگانے کی منظوری۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کو یو اے ای میں سفیر لگانے کی منظوری۔

شفقت علی خان اس سے پہلے پولینڈ اور روس میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں۔

اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی سفارش پر دو تعیناتیوں کے لیے بھیجی گئی سمری منظور کرلی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نے متحدہ عرب امارات اور روس میں نئے سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت شفقت علی خان کو متحدہ عرب امارات میں سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے، وہ اس وقت وزاات خارجہ کے ترجمان کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق شفقت علی خان اس سے پہلے پولینڈ اور روس میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں۔اس کے علاوہ یواےای میں پاکستان کے سفیرفیصل نیاز ترمذی کو روس میں نیا سفیر تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ہے، روس میں پاکستانی سفیر خالد جمالی وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکریٹری تعینات ہوں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You