گجرات

بیوی سے تعلقات کے شبہ پر ساتھی ٹرک ڈرائیور کو قتل کرنے والا 4 سال سے مفرور مجرم اشتہاری گرفتار

بیوی سے تعلقات کے شبہ پر ساتھی ٹرک ڈرائیور کو قتل کرنے والا 4 سال سے مفرور مجرم اشتہاری گرفتار

گجرات پولیس کی کامیاب کارروائی، تھانہ لاری اڈا پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کی زیرِ قیادت ضلع بھر میں سنگین جرائم میں ملوث مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ لاری اڈا انسپکٹر مبشر نواز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید سائنسی ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ مہارت کا استعمال کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب چار سال سے مفرور مجرم اشتہاری محمد ندیم ولد محمد اکرم، سکنہ النبی کالونی کو گرفتار کر لیا۔
دورانِ تفتیش گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ مقتول محمود حسین کے ساتھ ٹرک ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھااور دونوں ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھے ۔ملزم کو شبہ تھا کہ مقتول کے اس کی بیوی کے ساتھ تعلقات ہیں، جس کا اسے شدید رنج تھا۔ اسی رنجش کی بنا پر اس نے فائرنگ کرکے محمود حسین کو قتل کیا اور موقع سے فرار ہو کر روپوش ہوگیا تھا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کا کہنا ہے کہ سنگین جرائم میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانا گجرات پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You