اہم خبریںپاکستان

بھارت کا بڑھتا جنگی جنون، اٹاری میں فصلوں کی کٹائی کیلئے عوام کو 2 دن کی مہلت

بھارت نے بین الاقوامی سرحد سے منسلک گاؤں رورانوالا خرد (اٹاری) میں فصلوں کی کٹائی کے اعلانات کروا دیئے۔

ذرائع کے مطابق بھارتی پنجاب میں واقع گردوارے سے عوام کے لیے اعلانات کروائے گئے ہیں۔

بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کی جانب سے سرحد پر موجود فصلوں کی کٹائی کے لیے عوام کو 2 دن کی مہلت دی گئی ہے۔

بی ایس ایف کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ جن کی فصلوں کی کٹائی رہتی ہے وہ 2 دن میں مکمل کر لیں، 2 دن کے بعد سرحد کے قریبی گیٹ بند کر دیئے جائیں گے۔

دوسری جانب دفاعی ماہرین کے مطابق ان اعلانات سے واضح ہوتا ہے کہ مودی کا جنگی جنون بڑھ رہا ہے، بھارت نے روایتی جنگ کا آغاز کیا تو بھارت بھی محفوط نہیں رہے گا، جنگ کا آغاز بھارت کرے گا مگر اختتام پاکستان کرے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You