انٹرنیشنلاہم خبریں

بھارتی فوج کی سرحد پار بلا اشتعال فائرنگ سے بنگلادیشی نوجوان جاں بحق

بھارتی فوج کی سرحد پار بلا اشتعال فائرنگ سے بنگلادیشی نوجوان جاں بحق۔

مقتول رفیع الاسلام بنگلادیش کے ضلع دہگرام یونین کے وارڈ نمبر 2 کے گاوں بنگر کا رہائشی تھا۔

کلکتہ(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورس نے ریاست مغربی بنگال کے ضلع لالمونیرہاٹ کے پٹگرام سرحد پر فائرنگ کرکے ایک بنگلہ دیشی نوجوان کو قتل کردیا اور لاش بھی ساتھ لے گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے سرحد پار جاں بحق ہونے والے بنگلادیشی نوجوان کی شناخت 29 سالہ رفیع الاسلام کے نام سے ہوئی ہے جو پیشے کے اعتبار سے مویشیوں کا تاجر تھا،مقتول رفیع الاسلام بنگلادیش کے ضلع دہگرام یونین کے وارڈ نمبر 2 کے گائوں بنگر کا رہائشی تھا اور اپنے کاروباری شراکت داروں کے ساتھ مویشی کی خرید و فروخت کر رہا تھا۔بھارتی بارڈر فورس کے ارجن کیمپ کی پٹرولنگ ٹیم نے بلا اشتعال طور پر ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 29سالہ رفیع الاسلام جاں بحق ہوگئے جب کہ دیگر 2 زخمی ہیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رفیع الاسلام کی لاش اٹھا کر اپنے پولیس اسٹیشن لے گئے جس پر بارڈر گارڈ بنگلادیش کی بٹالین 51 کے کمانڈر صوبیدار امان الزماں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے بھارتی بارڈر فورس کو خط لکھ دیا۔بنگلادیشی کمانڈر امان الزماں نے اپنے احتجاجی خط میں فلیگ میٹنگ کے ذریعے شہری کی لاش کو فوری واپس کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact :03315456655 03005441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You