اہم خبریںبزنس

بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ کی شرح نمو میں 5.5 فیصد اضافہ

اسلام آباد: (اے پی پی) گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران بڑے صنعتی اداروں کے شعبہ (ایل ایس ایم) کی شرح نمو میں 5.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چار مہینوں میں جولائی تا اکتوبر 2020ء کے دوران ایل ایس ایم کے شعبہ کی شرح ترقی 5.5 فیصد تک بڑھ گئی۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2020ء مسلسل دوسرا مہینہ ہے جس میں بڑے صنعتی اداروںکی شرح نمو گزشتہ ماہ کے مقابلہ میں زائد رہی ہے اور پاکستان میں کووڈ 19 کی دوسری لہر کے باوجود ایل ایس ایم کے شعبہ کی شرح نمو میں اضافہ حوصلہ افزا ہے۔

پی بی ایس کے مطابق 15 بڑی صنعتوں میں سے 9 صنعتی شعبوں کی شرح نمو میں اضافہ ہوا ہے جبکہ 6 مختلف بڑی صنعتوں کی شرح نمو میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2020ء کے دوران ایل ایس ایم کے شعبہ کی شرح نمو میں 6.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ ستمبر 2020ء کے مقابلہ میں اکتوبر 2020ء کے دوران شعبہ کی شرح نمو میں 3.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پی بی ایس کے مطابق جولائی تا اکتوبر 2020ء کے دوران جولائی تا اکتوبر 2020ء کے دوران ٹیکسٹائل سیکٹر کی شرح نمو 2.2 اور نان مٹیک منرلز کے شعبہ کی ترقی 22.9 فیصد رہی ہے۔

اسی طرح فرٹیلائیزر کے شعبہ کی شرح نمو بھی 6 فیصد جبکہ فوڈ، بیوریج اور تمباکو کی صنعتوں کی شرح ترقی میں بھی 12.2 فیصد اور کیمیکلز مصنوعات تیار کرنے والی صنعت کی شرح نمو بھی 9.2 فیصد تک بڑھ گئی۔

اسی طرح پیپر اینڈ بورڈ کے شعبہ کی شرح نمو میں 10.4فیصد، ادویہ سازی کے شعبہ میں 13.5 فیصد اور پٹرولیم کے شعبہ کی شرح ترقی میں 1.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب آٹو موبائلز کے شعبہ کی شرح نمو میں 1.6 فیصد کمی ہوئی ہے تاہم کمی کے رجحان میں بہتری ہو رہی ہے اور اسی طرح آئرن اینڈ سٹیل کی صنعت کی شرح ترقی میں 5.4 فیصد، انجینئرنگ مصنوعات 34 فیصد اور پراڈکٹس 43 فیصد اور جولائی تا اکتوبر 2020ء کے دوران لکڑی کی مصنوعات تیار کرنے والی صنعت کی ترقی میں بھی 64 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You