اہم خبریںبلوچستان

بلوچستان میں ہزارہ برادری کےتمام تحفظات دورکریں گے: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نےبلوچستان میں ہزارہ برادری کونقصان پہنچایا۔ ہزارہ برادری کےتمام تحفظات دورکریں گے۔

ترک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قائداعظمؒ نےپاکستان کیلئے مدینہ کی ریاست کو بنیاد بنایا تھا۔ قائدؒ ریسرچ اور تعلیم کوعام کرنا چاہتے تھے۔ ریاست مدینہ میں اقلیتوں کو برابری کی بنیاد پر حقوق حاصل تھے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کاتحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ دہشتگردوں نےبلوچستان میں ہزارہ برادری کونقصان پہنچایا۔ ہزارہ برادری کےتمام تحفظات دورکریں گے۔ پاکستان میں اقلیتوں کویکساں حقوق حاصل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مچھ واقعہ: وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ جانے کا اعلان کر دیا

عمران خان کا کہنا تھا کہ مغرب میں اسلاموفوبیا سے بخوبی واقف ہوں۔ مغرب آزادی اظہاررائےاوردل آزاری کےدرمیان فرق نہیں کرپایا۔ مغرب اورمسلمانوں کےدرمیان غلط فہمیاں دورکرنےکی کوشش نہیں ہوئی۔ اسلاموفوبیابھی ان غلط فہمیوں کےنتیجےمیں شروع ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ مغرب سمجھنےسےقاصرہےکہ ہم اپنےنبی ﷺ سےکتنی محبت کرتےہیں۔ ناموس رسالت ﷺ کیلئےاسلامی ریاستوں کےسربراہان کویک زبان ہوناپڑےگا۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You